یہودی آبادکاری کا مخالف ہوں اور رہوں گا: جوبائیڈن
واشنگٹن،امریکی صدر ٹرمپ کے حریف او ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام کے لئے معاہدہ تاریخی اقدام ہے۔
دوسر ی جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گو ٹریس نے بھی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی بڑھانے کے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔