ایک دن میں ریکارڈ 66 ہزار سے زائد کیسز ، 56383 صحت یاب
نئی دہلی، 13 اگست ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، وہیں سب سےزائد 56،383 افراد اس وبا سے صحت باب ہوئے ہیں مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جاب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں سب سے زائد 66،999 کورونا کے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 23،96،638 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات ہے یہ ہے کہ اس دوران ایک ہی دن میں سب سے زائد 56،383 افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16،95،982 لاکھ ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 942 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 47،033 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ملک میں ایکٹو کیسز 9،674 بڑھ کر 6،53،622 ہو گئے ہیں۔
ملک میں اب ایکٹو کیسز 27.27 فیصد ، صحت یابی کی شرح 70.77 فیصد اور شرح اموات 1.96 فیصد ہے ۔
کورونا سے سب سے زائد متاثرہ مہا راشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1040 کم ہو کر 1،47،820 ہوگئی اور 344 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 18،650 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 13،408 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 381843 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسزاسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 2828 بڑھنے سے ایکٹو کیسز 90،425 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 2296 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،وہیں 6676 افراد کی صحت یابی سے مجموعی طور پر 1،61،425 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔