صحافی کمال خان کے انتقال پر ہیمنت سورین کا اظہار غم

رانچی ،جنوری ۔جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج کہاکہ سنیئر صحافی کمال خان کے بے وقت موت کی افسوسناک خبر ملی ہے ۔مسٹر سورین نے کہاکہ ان کے چلے جانے سے جمہوریت کے چوتھے ستون کو ناقابل نقصان ہواہے ۔ خدا ان کی روح کو تسکین دے اور دکھ کی اس گھڑی میں مغموم اہل خانہ کو صبر کی قوت عطا کرے ۔دریں اثناءمسٹر سورین کے پریس صلاح کار ابھیشیک پرساد نے این ڈی ٹی وی کے سنیئر صحافی کمال خان کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافت کے شعبے میں تعاون کیلئے انہیں ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ خدا سے دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو تسکین اور مغموم اہل خانہ کوغم کو برداشت کر نے کی طاقت دے۔

Related Articles