مہنت نرتیہ گوپال داس کورونا متاثر,بھومی پوجن کے وقت وزیر اعظم کے ساتھ تھے موجود!
متھرا: شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس کورونا متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد انہیں لکھنؤ واقع مینداتا اسپتال میں داخل کرانے کے لئے انتظامیہ نے کاروائی شروع کردی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہنت کے صحت کی جانکاری لی اور متھرا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ہدایت دیا کہ انہیں علاج کے لئے مینداتا اسپتال بھیجنے کا نظم کریں۔مہنت نرتیہ گوپال داس بدھ کو یہاں کرشاجنم بھومی پر جنم اشٹھمی کے موقع پر آئے تھے۔ آج صبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا انٹیجنٹ ٹیسٹ کیا جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سورگ رام مشرا نے بتایا کہ مہنت نرتیہ گوپال داس کا کورونا انٹیجن ٹیسٹ ہوا ہے۔جانچ میں کورونا کے علامات پائے گئے ہیں ۔انہیں مینداتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیکل افسر ڈاکٹر بھودیو نے بتایا کہ مہنت نرتیہ گوپال داس کو ہلکا بخار اور کھانسی کی شکایت تھی۔ سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔انہیں دوا دی گئی ہے اور اب بخار اتر گیا ہے۔کھانسی میں بھی آرا م ہے۔