سوربھ گنگولی کی بیٹی ثنا گنگولی بھی کورونا سے متاثر

کلکتہ،جنوری۔بی سی سی آئی کے صدر و سابق کپتان سوربھ گنگولی کے بعد ان کی بیٹی ثنا گنگولی اور خاندان کے دیگرتین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔گزشتہ ہفتے ہی سوربھ گنگولی کورونا سے شفایاب ہوکر گھر آئے ہیںمنگل کی صبح یہ خبرآئی کہ سوربھ گنگولی کے چھوٹے چچا بنگال کرکٹ بورڈ کے خزانچی دیباشیش گنگوپادھیائے، کزن شورودیپ گنگوپادھیائے اور بہنوئی جیسمین گنگوپادھیائے سے متاثر ہوگئے ہیں ۔آج یہ خبر آئی ہے کہ گنگولی کی بیٹی ثنا گنگولی بھی کورونا سے متاثر ہیں ۔ذرائع کے مطابق ثناء خود اپنے خاندان کے تین دیگر افراد کے ساتھ بہالا کے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔ ثنا گنگوپادھیائے کی کورونا رپورٹ منگل کی رات مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹر سپترشی باسو کے مشورے پر ثنا گھر میں قرنطینہ میں ہیں کیونکہ ان میں کچھ علامات ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ثناء گزشتہ کچھ دنوں سے قدرے بیمار تھیں۔گزشتہ ہفتے سوربھ گنگولی کو کورونا کی وجہ سے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ گزشتہ جمعہ کو اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر لوٹے تھے۔ دریں اثنا، منگل کو ان کے خاندان کے مزید تین افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اور منگل کی رات کو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی ثنا بھی کووڈ سے متاثر ہوگئی ہیں ۔

Related Articles