اروند کیجریوال کورونا سے متاثر، خود کو کیا آئیسولیٹ

نئی دہلی، جنوری ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال عالمی وباء کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ۔مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ’’ میں کورونا پازیٹو ہو گیا ہوں ۔ ہلکی علامات ہیں ۔ خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا۔ جو لوگ جو گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے، براہ کرم وہ خود کو آئیسولیٹ کر لیں اور اپنا ٹیسٹ کرا لیں ۔ وزیر اعلیٰ نے پیر کے روز دہرادون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ۔ اس سے پہلے اتوار کو لکھنؤ میں ایک ریلی بھی کی تھی ۔دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اومیکرون ویرینٹ اب دہلی میں پھیل چکا ہے اور تقریباً 81 فیصد کیسز اومیکرون ویرینٹ کے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ بیرون ملک سے آیا ہے اور اگر وقت پر پروازوں پر پابندی عائد کی جاتی تو صورتحال کو کافی حد تک قابو میں کیا جا سکتا تھا، لیکن مرکزی حکومت نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی جانب سے بار بار درخواست کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں جینوم سیکوینسنگ کی 187 رپورٹیں آئی ہیں جن میں کل 152 افراد اومیکرون پازیٹو پائے گئے ہیں ۔ اومیکرون ویرینٹ اب دہلی میں پھیل چکا ہے ۔ تقریباً 81 فیصد کیسز اومیکرون ویریٹ کے آرہے ہیں۔

 

Related Articles