بس حادثے میں تین افراد جاں بحق، 8 زخمی

علی راج پور، جنوری۔مدھیہ پردیش کےعلی راج پور ضلع کے چاند پور گاؤں میں آج ایک مسافر بس کے ندی میں گرنے سے 03 مسافروں کی موت ہو گئی اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آنے کے بعد زخمیوں کو یہاں کے ضلع اسپتال لایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کا اسٹیئرنگ فیل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ جس کی وجہ سے گجرات سےعلی راج پور ضلع آ رہی بس چاند پور گاؤں کے قریب لکھوڈرا ندی میں گر گئی۔ مسافروں کی شناخت کی جا رہی ہے۔راحت اور بچاؤ ٹیموں نے جے سی بی مشین کی مدد سے بس کو باہر نکالا اور زخمی مسافروں کو اسپتال لے جایا گیا۔

 

Related Articles