کپتان اور کوچ کا ٹیم سلیکشن میں دخل ہونا چاہئے : شاستری

نئی دہلی، دسمبر ۔ ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان کا ہندوستانی ٹیم کے انتخاب میں دخل ہونا چاہئے۔ شاستری نےاسٹار اسپورٹس کے شو بولڈ اینڈ بریو: دی شاستری وے ہندوستانی ٹیم کے انتخاب کے بارے میں کہا ، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ کپتان اور کوچ کا ٹیم سلیکشن میں دخل ہونا چاہئے۔ دونوں کی باضابطہ طور پر مداخلت ہونی چاہیے، خاص طور پر جب کوچ تجربہ کار ہو، جیسے میں تھا اور اب راہل دراوڑ ہیں۔ سابق کوچ نے کہا، ’’یہ سب ایک ہی میٹنگ میں ہونا چاہیے جہاں کپتان موجود ہوجس سے کہ وہ دیکھ سکیں کہ سلیکٹروں کا نقطہ نظر کیا ہے۔ اسے میٹنگ میں ہونا چاہئے۔

Related Articles