منی پور کے وزیر کھیل ہااوکیپ بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، دسمبر . نامور بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی اور منی پور حکومت میں کھیل و نوجوانوں کے امور اور جل شکتی کے وزیر لیٹپیو ہااوکیپ نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔کوکی قبیلے سے تعلق رکھنےوالے مسٹر ہاوکیپ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے ٹکٹ پر میانمار کی سرحد پر واقع چندیل اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ہندوستان کی بین الاقوامی فٹ بال ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔بی جے پی کے دین دیال اپادھیائے مارگ ہیڈکوارٹر میں ایک مختصر تقریب میں منی پور کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے رکنیت کی فہرست حوالے کرکے مسٹر ہاوکیپ کو بی جے پی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج اور ایم پی انل بلوانی، شریک انچارج سنجے میوکھ اور انڈیا ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر سمبت پاترا بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر ہاوکیپ نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں شمال مشرق بالخصوص منی پور مزید ترقی کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر پر کام کر رہے ہیں اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کے ساتھ شمال مشرق کو ‘اسٹھ لکشمی’ بنانے اور منی پور کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے میں مصروف ہیں۔ اس لیے انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں مسٹر یادو نے بتایا کہ منی پور کانگریس کے دور حکومت میں غلط حکمرانی سے دوچار تھا۔ پچھلے پانچ سالوں میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے کھلے پن اور اچھی حکمرانی کے ساتھ ریاست کی تیز رفتار ترقی کی ہے اور اس سے منی پور کے تمام طبقات میں جوش اور نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔

Related Articles