صفائی کی عادت ڈالیں
پانچ طریقیاپنے ماحول کو صاف ستھرا (اور خود کو صحت مند) رکھنے کے۔
آپ جانتے ہیں کہ صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے۔اس بیان کا نئے ملینیم میں نیا اور عصری تعارف پیش کیا جا سکتا ہے۔یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں ’صفائی نصف صحت مندی ہے۔‘یہاں آپ کو ایسے پانچ آسان اور موثر طریقے بتائے جارہے ہیں جوآپ کا گھر، دفترصاف ستھرا رکھنے اور آپ کے عزیزوں کی صحت مندی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
گندی پلیٹیں یعنی گنداآب گیر
آپ کو جان کر جھٹکا لگے گا کہ رات کے کھانے کے بعد جو پلیٹیں آپ صاف کرتے ہیں ان کی صفائی کے بعد آپ کے سِنک میں بہت سے جراثیم رہ جاتے ہیں۔ جو جراثیم سنک میں پرورش پاتے ہیں وہ آپ کے ہاتھ پر، آپ کے اسفنج یا آ پ کے برتن مانجھنے کے برش پر بھی آجاتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کے کھانے میں بھی شامل ہوجاتے ہیں۔ اس لئے دن میں کم سے کم ایک بار اپنے سِنک کو بلیچ اور پانی کے محلول سے ضرور دھوئیے اور اس بات کو یقینی بنائیے کہ دھلائی کے بعد سارا پانی نالی میں چلا جائے کیونکہ پانی کے ساتھ ہی جراثیم بھی بہہ جائیں گے۔
اپنا ٹوتھ برش اونچی جگہ پر رکھیں اور خشک رکھیں
صرف یہ ضروری نہیں کہ آپ کا ٹوتھ برش استعمال کے بعد خشک رکھا جائے بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ یہ آپ کے ٹوائلٹ سے کافی دور محفوظ رہے۔یہ بنیادی بات لگتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹوائلٹ کو فلش کرنے کے بعد بھی تقریباً دو گھنٹے تک جراثیم باتھ روم کے اندر تیرتے رہتے ہیں۔اس لئے ٹوتھ برش کو رکھنے کی بہترین جگہ الماری ہے جہاں برش سوکھ بھی جائے گا اور محفوظ بھی رہے گا۔ اگر ٹوتھ برش کو آپ نے نگاہوں سے دور کردیا تو جراثیم آپ کے ذہن سے نکل جائیں گے۔
جہاں ہاتھ جاتا ہے وہاں تک جراثیم کی رسائی ہوتی ہے
سوچئے کہ ہر دن آپ کا ہاتھ کتنی چیزوں تک پہنچتا ہے۔پھر یہ بھی سوچئے کہ آپ کے گھر میں ہرشخص اپنے ہاتھ سے کیا کیا چھوتاہے۔ ہم یہاں(گھر اورآفس دونوں جگہ) دروازے کی کنڈی ، لائٹ کے سوئچ ، کمپیوٹر کی بورڈ اور ریموٹ کنٹرول کی بات کررہے ہیں۔ یہ جو چیزیں مسلسل چھوئی جاتی ہیں ان کو صاف کرتے رہنا آپ کے لئے مناسب ہے کیوں کہ اس سے آپ کے خاندان کے لوگوں اور آپ کے ساتھ کام کرنے والوں دونوں کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ہیپی برتھ ڈے دو بار کہیں
ظاہر ہے کہ بار بار ہاتھ دھوکر آپ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے معاملے میں چوکنّاہیں۔ لیکن اصل چیزتورہ جاتی ہے۔کیونکہ آپ کی ہتھیلی پرصابن کاجھاگ رہ جاتا ہے اور نلکے کے نیچے ہاتھ لے جاکرعجلت میں اسے دھو لینا کافی نہیں۔آپ کو صابن لگانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو اس وقت تک رگڑنا ہے جب تک کہ آپ دو مرتبہ ’’ہیپی برتھ ڈے ‘‘ گانہ لیں۔ یعنی ۰۲ سیکنڈ۔ ایسا کرنے سے آپ کا اگلا برتھ ڈے سچ مچ مبارک اور صحت مند ہوگا۔
جمع شدہ پانی پھینک دیں
یہ بات ہرشخص جانتا ہے کہ بستر کے چاروں طرف مچھر مارنے کی دوا چھڑکنا یا مچھر دانی لگانا مچھروں سے بچنے کا آسان طریقہ ہے کیونکہ یہ مچھر ڈینگو بخار اور ملیریا پھیلاتے ہیں۔ لیکن کیاآپ کو یہ معلوم ہے کہ گھر سمیت بہت سے ایسے مقامات پر جہاں پانی ہو جیسے کہ پھولوں کے گملے،پالتو جانوروں کے پینے کے لئے رکھے گئے پانی کے برتن یا مچھلی کے ٹینک جیسے تھمے ہوئے پانی میں مچھر ہزاروں انڈے دیتے ہیں۔ ان تمام کنستروں میں آپ جو پانی رکھتے ہیں انہیں ہفتے میں کم سے کم ایک بار بدل دیں اور ان کی ڈھنگ سے صفائی کرلیں توبیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔اس طرح آپ مچھروں کو یہ بتا سکیں گے کہ آپ کے گھر میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔