بستی میں کورونا کا قہر،2دنوں میں 454قیدی کورونا متاثر

बस्ती में कोरोना का प्रकोप, 2 दिनों में 454 कैदी कोरोना प्रभावित

بستی:اترپردیش کے ضلع بستی کے ضلع جیل میں گذشتہ دو دنوں میں کورونا وائرس کے 454نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ضلع جیل میں محکمہ صحت کی جانب سے کیمپ لگا کر منگل کو 660قیدیوں کی کووڈ جانچ کی گئی اس میں سے 263قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل پیر کو 374قیدیوں کی جانچ ہوئی تھی جس میں 191قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ دو دنوں یں 454قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے ضلع جیل میں ہلچل مچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع جیل میں کل 1250قیدی ہیں ان میں سے 1034کی جانچ ہوچکی ہے۔216قیدیوں کی جانچ آج ہونی ہے۔ منگل کی شام تک موصول رپورٹ میں 263قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں 299مریض ملنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1673ہوگئی ہے جس میں سے 827مریض مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کا جاچکے ہیں جبکہ36مریضوں کی دوران علاج موت ہوئی ہے۔اس وقت 810مریضوں کا علاج جاری ہے۔

Related Articles