وزیراعلیٰ پشکر دھامی نے لکشیا سین کی عزت افزائی کی

دہرادون، دسمبر۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین کو ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں تاریخی کانسہ کا تمغہ جیتنے پر اعزاز سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ نےاتوار کے روز20 سالہ لکشیا کو اسپین میں حال ہی میں ختم ہونے والے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ دھامی نے ٹویٹر پر لکھا، “آج بین الاقوامی شہرت یافتہ اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی اور اتراکھنڈ کے لال لکشیا سین کی ان کی شاندار کارکردگی کے لئے عزت افزائی کی گئی ۔ ان کی صلاحیتوں کا احترام کرتے ہوئے انہیں 15 لاکھ روپے کی ترغیبی رقم پیش کی گئی۔ میں لکشیا کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں اور ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ وہ زندگی کے ہر مقصد کو حاصل کریں۔‘‘لکشیا نے بھی اس عزت افزائی کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر دھامی سر سے ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Related Articles