بیٹیوں کےروشن مستقبل کےلئ بلاتفریق کام کررہے ہیں:مودی
پریاگ راج:دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نےمنگل کو پریاگ راج میں منعقد’خاتون بااختیاری سمیلن‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بغیر کسی تفریق،بغیر کسی جانبداری کے بیٹوں کے روشن مستقبل کے لئے لگاتار کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم نے خاتون بااختیاری سے وابستہ مختلف پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد سمیلن سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیٹاں کوکھ میں ہی نہ مار دی جائیں بلکہ وہ بھی جنم لیں اس کے لئے ہم نے بیٹی بچاو۔بیٹی بڑھاو مہم کے تحت سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی مرکزی حکومت کی اسی مہم کا نتیجہ ہے کہ متعدد ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، مرکزی وزیر انوپریا پٹیل اور پریاگ راج کی رکن پارلیمان ریتا بہوگنا جوشی و متھرا سے بی جے پی کی ایم پی ہما مالنی سمیت مرکزو ریاستی حکومت کے سینئر افسران موجودتھے۔وزیر اعظم مودی نے دوپہر 01:10بجے پریڈ گراونڈ میں منعقد جائے پروگرام پہنچ کر یوپی میں ’اپنی مدد آپ گروپ‘چلارہی خواتین سے بات چیت کی۔خواتین کے ساتھ تقریبا نصف گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔بعد مودی نے ریمورٹ دبا کر202سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی خواتین کے ذریعہ چلائے جارہے’سیلف ہیلپ گروپس‘ کے بینک کھاتوں میں 100کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔نیا سمنلگا اسکیم کے مستفیدین’کنیا سمنگلا اسکیم‘ کے تحت ایک لاکھ ایک ہزار بیٹیوں کے بینک کھاتوں میں 20کروڑ روپئے کی رقم ٹرانسفر کیا۔ انہوں نے اپنی مدد آپ گروپ کی بہنوں کو خودکفیل ہندوستان کی چمپین قرار دیا اور کہا کہ یہ گروپ اصل میں’ملک کو مدد فراہم کرنے والا گروپ ہےوزیراعظم مودی مشن خاتون بااختیاری کے تحت منعقد پروگرام میں موجود خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بہن۔بیٹیوں کے بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ۔حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری،اسپتال میں ڈلیوری،حمل کے دوران تغذیہ بخش غذا پر مکمل دھیان دیا گیا۔ اور اس کے لئے حاملہ خاتون کے اکاونٹ میں 5ہزارروپئے بہم پہنچانے کا انتظام کیا۔یہ اسکیمات گاوں۔غریب کے لئے بیٹیوں کے لئے اعتماد کا بہت بڑا ذریعہ بن رہی ہے۔لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے کے معاملے میں اپوزیشن کو ہدف تنقدی بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی عمر بڑھانے پر آج کس کوتکلیف ہورہی ہے یہ سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائی لکھائی ، آگے بڑھنے اور برابر مواقع ملے اس کے لئے ان کی شادی کی عمر 21سال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملک یہ فیصلہ بیٹیوں کے لئے کررہا ہے۔خواتین کے خلاف سماج میں پنپنے رہے عدم مساوات کو ختم کرنےکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں تک ایسے انتظامات رہے ہیں کہ گھر اور گھر کی ملکیت کو صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔گھر،کھیت،نوکری دوکان سب پر صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔آج ہماری حکومت کی اسکیمات اس عدم مساوت کو بھی دور کررہی ہیں۔اور وزیر اعظم آواس اسکیم اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔اس کے تحت یوپی میں تقریبا 25لاکھ رہائش گاہیں خواتین کو فراہم کئے گئے ہیں۔اس اسکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔لڑکیوں کی تحفظ کے معاملے میں یوگی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پانچ سالوں قبل یوپی کی سڑکوں پر غنڈہ مافیا راج تھا بیٹیوں کو سڑک پر نکلنا مشکل ہوا کرتا تھا۔اسکول، کالج جانا مشکل ہوتا تھا۔ یوگی حکومت نے ان غنڈوں کو ان کے اصل مقام تک پہنچایا ہے۔ڈبل انجن کی حکومت نے یو پی کی خواتین کو جوسیکورٹی، احترام اور وقاردیا ہے وہ عدیم المثال ہے۔مودی نے کہا کہے۔آج یوپی میں سیکورٹی بھی ہے اور امکانات بھی،حقوق بھی ہیں اور کاروبار بھی ۔میں پرامید ہوں کہ بہنوں کے آشیرواد سے اس نئی یوپی کو کوئی واپس اندھیرے میں نہیں دھکیل سکتا۔