ملک میں ہنٹر لینڈ دہشت گردی صفر ہوئی: رائے
نئی دہلی، دسمبر۔حکومت نے آج کہاکہ 2020میں ملک میں ہنٹرلینڈ دہشت گردی صفر کی سطح پر آگئی ہے جبکہ بائیں بازو کی انتہا پسندی 95کے بجائے 23اضلاع تک سمٹ گئی ہے اور گزشتہ ایک سال میں عسکریت پسندوں کے تشدد میں تقریباً 25فیصد کی کمی آئی ہے۔داخلہ کے وزیر مملکت نتیہ نند رائے نے یہاں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہنٹرلینڈ دہشت گردی بے قصور لوگوں کو نشانہ بناتی ہے۔ مودی حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے یہ اب تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں ہنٹر لینڈ دہشت گردی کے چار واقعات ہوئے تھے جن میں 23لوگوں کی جان گئی تھی۔2020میں اعدادوشمار صفر رہا۔مسٹر رائے نے کہاکہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے واقعات میں 2019کے مقابلے 2020میں 70 فیصد اور شہریوں پر حملے میں ہونے والی اموات کے اعدادوشمار میں 80فیصد تک کمی آئی ہے۔ 2010میں بائیں بازو کی انتہا پسندی 95اضلاع سے سمٹ کر 2020میں یہ 23اضلاع میں رہ گئی ہے۔ اسی طرح سے 2021میں بائیں بازو کی انتہاپسندی میں تقریباً 25فیصد کی کمی آئی ہے۔سائبر جرائم کے بارے میں پوچھے گئے ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی اور منظم مجرم بھی سائبر ذرائع سے اپنی سرگرمیوں کو انجام دے رہے ہیں۔ اسے مدنظر حکومت نے سال 2008کے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے اس میں ایجنسی کو سرحد پار بھی جانچ کرنے اور گرفتاری کا حق دیا گیا ہے۔