اسٹار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال کورونا سے متاثر

میڈرڈ، دسمبر۔دنیا کے بہترین ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک اسپین کے رافیل نڈال کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اسٹار کھلاڑی نے خود پیر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ ابوظہبی ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپین پہنچنے پر کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہوں۔ یہ میرے لیے ناخوشگوار لمحات ہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ آہستہ آہستہ بہتری آئے گی۔ میں اب گھر میں قرنطینہ میں ہوں۔ میں نے ان لوگوں کو مطلع کر دیا ہے جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں۔

Related Articles