بلندشہر:مایاوتی نے طالبہ کی موت پر اٹھائے سوال
لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بلند شہر میں ایک طالبہ کی موت پر ریاستن میں نظم ونسق پر پھر سے سوال اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت سے مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج کئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بلند شہر میں اپنے چچا کے ساتھ بائیک پر جارہی ہونہار طالبہ سدیکچھا بھاٹی کو شرپسند عناصر کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی جو کافی تکلف دہ اور شرمنا ک و قابل مذمت ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بیٹیاں آخر کیسے آگے بڑھیں گی؟۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے کہ اترپردیش حکومت خاطیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔
یواین آئی۔ولی