پرینیتی چوپڑا بھی کرن جوہر کے رئیلٹی شو ’ہنرباز‘میں پہلی بار بطور جج نظر آئینگی

ممبئی ،دسمبر۔بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا، ہدایتکار کرن جوہر کے نئے رئیلیٹی ٹیلنٹ شو ’ہنرباز‘میں پہلی بار بطور جج نظر آئیں گی۔پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام پر کرن جوہر اور متھن چکرابورتی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہوہ ہمیشہ ٹی وی سے اپنی محبت سے آگاہ رہی ہیں اور وہ لائیو ناظرین کے سامنے اسٹیج پر بھی گھبراتی نہیں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ لوگوں سے ملنے اور ان کی کہانیاں سننے کا جنون رکھتی ہیں، اس لئے ٹی وی انہیں ہمیشہ قدرتی طور پر اپنے لئے بہترین محسوس ہوتا ہے۔ ان کیلئے صرف صحیح شو کی تلاش کرناچیلنج تھا! انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ ججز کی میز پر جوکہ اس دنیا کے اصل تجربہ کارہیں کرن اور متھن، ان کے ساتھ ٹیلنٹ شو کی جیوری میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان کے ساتھ اس سفر پر جانے اور اپنے طویل عرصے کے 2خوابوں کو اکٹھا کرنے کے لیے پرجوش ہیں، پہلا یہ کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر ان دونوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ان سے سیکھنا، اور دوسرا اپنے ملک کے باصلاحیت لوگوں سے ملنا اور ان سے واقف ہونا۔دوسری جانب کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹا اکائونٹ پر یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نئی شروعات ہمیشہ خاص ہوتی ہیں! انہوں نے لکھا کہ وہ لیجنڈری متھن اور پیاری پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ہنرباز دیش کی شان کے نام سے ایک نئے اور دلچسپ ریئلیٹی ٹیلنٹ شو کو شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں!۔

 

Related Articles