رام بن سڑک حادثہ، 6 مسافرہلاک، تین زخمی

جموں ، دسمبر۔جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے راج گڑھ علاقے کے نزدیک منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں 6 مسافرہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’رام بن کے راج گڑھ علاقے میں قومی شاہراہ پر منگل سہ پہر کے بعد ایک ٹیمپو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں 6 کی موت واقع ہوئی‘۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور کیو آر ٹی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں، جن میں سے بعض شدید زخمی ہوئے تھے، کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے چھ مسافر ہسپتال منتقلی کے د وران راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئے ۔دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’سری نگر جموں شاہراہ پر راج گڑھ کے نزدیک ٹیمپو گہری کھائی میں جاگرا جس وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ‘۔انہوں نے کہا کہ معاملے کے متعلق پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Related Articles