بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جیکلن نے


ممبئی ، سابق مس سری لنکا اور بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈس نے بطور صحافی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
11 اگست 1985 کو بحرین میں پیدا ہوئی جیکلین نے یونیورسٹی آف سڈنی سے ماس کمیونی کیشن میں گریجویشن کیا ہے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے سری لنکا میں بطور ٹی وی رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ میں اپنی قسمت آزمائی۔
سال 2006 میں جیکلن نے مس ​​سری لنکا مقابلہ میں حصہ لیا اور سرفہرست رہیں ۔ اس کے بعد جیکلین نے اپنی توجہ ماڈلنگ کی جانب منتقل کردی۔ 2009 میں جیکلن ایک
ماڈلنگ اسائنمنٹ کے سلسلے میں ہندوستان آئیں۔ یہاں آنے کے بعد انہوں نے ہدایتکار سجوئے گھوش کے دلچسپ ڈرامہ ’الہ دین‘ کے لئے آڈیشن دیا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگیئں جو ان کی ڈیبو فلم تھی۔ فلم میں امیتابھ بچن ، سنجے دت اور رتیش دیش مکھ نے کلیدی کردار ادا کیے تھے۔
سال 2010 میں جیکلن نے الہ دین کے بعد فلم ’نہ جانے کہاں سے آئی ہے‘ میں کام کیا لیکن یہ فلم بھی کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ اس کے بعد 2014 میں سپرہٹ فلم ’کک‘ ریلیز ہوئی جو جیکلن کے کیرئیر کی دیگر فلموں میں مرڈر 2، ریس 2، رائے، ہاؤس فل 3، برادرس، ڈھیشوم، اے فلائنگ جٹ ، ڈرائیو ، اے جنٹلمین ، ریس 3 اور جڑواں ۔2 شامل ہیں۔

Related Articles