کورونا متاثرین کی رابطے آنے والے افراد کا جلد ٹیسٹ کریں: مودی

نئی دہلی،  وزیراعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں شامل بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ میں سیمپل کا ٹیسٹ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے کورونا متاثر شخص کے رابطے میں آنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کی جلد از جلد ٹیسٹ کرانے کا نیا ضابطہ دیا۔


وزیراعظم نے کورونا وبا کے سب سے زیادہ کووِڈ۔19 سے زیادہ شکار 10 ریاستوں گجرات، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تملناڈو، مغربی بنگال، مہاراشٹر، پنجاب، بہار اور اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج موجودہ صورتحال کا جائزہ اور مستقبل کی پالیسی پر گفتگو کی۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کی نمائندگی کی۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئے اجلاس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور وزیر مملکت برائے داخلہ نے حصہ لیا۔

Related Articles