آسٹریلوی سکیورٹی وفد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ آج کراچی میں دیکھے گا

کراچی،دسمبر۔کرکٹ آسٹریلیا کے سکیورٹی وفد نے ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں وفد کو آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کا وفد کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کرچکا ہے، آسٹریلوی وفد کراچی میں پاکستان، ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز دیکھنے اتوار کو دوبارہ کراچی پہنچے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کا وفد پیر اور منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے میچ دیکھے گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جہاں پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے میچ لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 1998ء میں آخری بار پاکستان آئی تھی۔

Related Articles