جنگی طیارے سے لانچ کیے جانے والے برہموس سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

بالاسور، دسمبر۔برہموس سپرسونک کروز میزائل کے جنگی طیارے سے لانچ کیے جانے والے ورژن کا بدھ کو اڈیشہ کے ساحل پر چندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق اس میزائل کو سپرسونک لڑاکا طیارے سکھوئی 30 ایم کے-I سے ٹیسٹ کے دوران لانچ کیا گیا اور وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔وزارت دفاع کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ برہموس کروز میزائل کے نئے تیار کردہ ایئر کرافٹ ورژن کو صبح 10.30 بجے لانچ کیا گیا اور وہ پہلے سے طے شدہ راستے پر پوری طرح سے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔اس لانچ کو برہموس میزائل کی ترقی میں ایک نئی جہت سمجھا جاتا ہے۔ یہ ڈراپ آف ورژن کی تیز تر تیاری کی اجازت دے گا۔سرکاری اطلاعات کے مطابق اس میزائل میں رم جیٹ انجن لگا ہوا ہے جو میزائل کی ساخت کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہے۔ میزائل کی باڈی دھات اور نان میٹل سے بنی ہے اور یہ رم جیٹ فیول ٹینک اور نیومیٹک فیول سپلائی سسٹم پر مشتمل ہے۔اس تجربے کے دوران میزائل کے ڈھانچے کی مضبوطی اور اس کا کام دونوں بالکل ٹھیک پائے گئے۔ برہموس کا گزشتہ ٹیسٹ لانچ ورژن اس سال جولائی میں کیا گیا تھا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیابی کے لیے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، برہموس، ہندوستانی فضائیہ اور اس کی تیاری میں شامل صنعتوں کی ستائش کی ہے۔ٹیسٹ میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیرمین، ڈی آر ڈی او نے کہا کہ ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں، تعلیمی اداروں، کوالٹی اور سرٹیفیکیشن ایجنسیوں، پبلک سیکٹر کے اداروں اور ہندوستانی فضائیہ نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔

Related Articles