13دسمبر سے این سی اے کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے وی وی ایس لکشمن

کولکاتہ، دسمبر۔ہندوستان کے سابق بلے باز اور موجودہ وقت میں کمینٹیٹر کا رول ادا کررہے وی وی ایس لکشمن 13دسمبر سے قومی کرکٹ اکاڈمی (این سی اے) کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ان کے ساتھ این سی اے کے دیگر کوچوں کی بھی تقرری ہوگی، جن کا نام انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی کولکاتہ میں ہوئی سالانہ میٹنگ میں طے ہوا۔ لکشمن کے ساتھ ٹرائی کولی این سی اے میں گیند بازی کے کوچ ہوں گے۔ ان کے اوپر ہندوستان کی نئی نسل کے تیز گیندبازوں کو تیار کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر کے مطابق لکشمن نے پہلے ہی کانٹرکٹ پر دستخط کردئے ہیں ۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کمینٹری کرنے کے بعد 13 دسمبر سے این سی اے جوائن کریں گے۔ لکشمن کی عارضی ذمہ داری ویسٹ انڈیز میں اگلے سال ہونے والی انڈر19 ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے پچھلے سال سے ہی انڈر 19 کھلاڑیوں کا گھریلو کرکٹ متاثر ہوا ہے۔ لکشمن کو اب اہم کھلاڑیوں کی پہچان کرنی ہوگی، جو جنوری فروری میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کےلئے مضبوط دعودے دار ہوں۔ وہ انڈر 19 ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا سفر بھی کرسکتے ہیں ۔وہیں این سی اے سے ہی جڑے ستانشو کوٹک یا ہرشی کیش کانتکر انڈر 19 ٹیم کے چیف کوچ کے طورپر جڑیں گے۔ کوٹک فی الحال انڈیا اے ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہیں۔

Related Articles