شیئربازارمیں رونق برقرار

ممبئی، دسمبر۔ عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر کم قیمت پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی رونق برقراررہی اور سینسیکس و نفٹی ایک فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 776.50 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے پار58,461.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 234.75 پوائنٹس بڑھ کر 17,401.65 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.01 فیصد مضبوط ہوکر 25186.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.12 فیصد چڑھ کر 28327.64 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بی ایس ای میں کل 3400 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ جن میں سے 2185 میں خریداری جبکہ 1065 میں فروخت ہوئی، وہیں 150 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ این ایس ای میں 47 کمپنیوں کے حصص سبز رہے جبکہ تین سرخ نشان پررہے۔ عالمی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.63، جرمنی کا ڈیکس 0.95، جاپان کا نکئی 0.65 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.09 فیصد گرگیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.55 فیصد کی تیزی رہی۔چوطرفہ خریداری کی بدولت بی ایس ای کے تمام 19 گروپس میں تیزی رہی۔ یوٹیلٹیز 2.21، پاور 2.11، بنیادی مواد 1.38، سی ڈی جی ایس 1.00، انرجی 1.00، ایف ایم سی جی 1.11، فنانس 1.21، ہیلتھ کیئر 0.86، انڈسٹریلس 1.20، آئی ٹی 1.88، ٹیلی کام 1.19، آٹو1.00، کیپٹل گڈس0.74، کنزیومر ڈیوریبلس 0.74، دھات 1.50، تیل اورگیس 1.74، ریئلٹی 1.10 اور ٹیک گروپ کے شیئر 1.85 فیصد بڑھے۔

 

Related Articles