گورکھپور:میٹرولائن ریل پروجکٹ کے پہلے مرحلے کو ملی منظوری

لکھنؤ:یکم دسمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی شہر گورکھپور میں میٹرولائن ریل پروجکٹ کے پہلے مرحلے کو منظوری مل گئی ہے۔وزیر اعلی نے بدھ کو ٹوئٹ کر یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہاگورکھپور میں ‘میٹروسروس شروع کرنے کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی کڑی میں پبلک انوسٹمنٹ بورڈ(پی آئی بی) کی میٹنگ میںگورکھپور میٹرو لائن ریل پروجکٹ کے پہلے مرحلے کو منظوری مل گئی ہے۔ سبھی کو مبارک باد۔ وزیر اعظم مودی کا شکریہ۔ذرائع کے مطابق پروجکٹ کے پہلے مرحلے کے منظوری ملنے کے بعد گورکھپور میں لائٹ میٹرو کے کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں پہلے ہی گورکھپور اور وارانسی میں میٹرو ٹرین کے لئے 100کروڑ روپئے کے انتظام کیا ہے۔

Related Articles