جی ڈی پی کے مضبوط اعدادوشمار سے سینسیکس-نفٹی میں اضافہ

ممبئی، دسمبر۔کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خطرے کے درمیان، رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) شرح نمو کی امید سے بہتراعدادوشمار سے سرمایہ کاروں کو تقویت ملی اور ان کی چوطرفہ خریداری سے آج سینسیکس اور نفٹی گزشتہ روز کی گراوٹ سے ابرتے ہوئے ایک فیصد سے زیادہ کے اضافے پر رہے۔
کورونا وبا کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہونے والی معیشت اب دوبارہ پٹری پر آ گئی ہے کیونکہ مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی میں 8.4 فیصد کی رفتارسے بڑھی ہے، جبکہ پچھلے مالی سال کی مساوی مدت میں اس میں 7.4 فیصد کی کمی آئی تھی ۔ ساتھ ہی اکتوبر میں بنیادی صنعتوں کی پیداواری شرح نمو بھی مضبوط 7.5 فیصد رہنے سے پرجوش سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری کی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 619.92 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57684.79 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 183.70 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17166.90 پوائنٹس پررہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔ مڈ کیپ 247.08 پوائنٹس بڑھ کر 24,934.68 پوائنٹس اورا سمال کیپ 76.46 پوائنٹس بڑھ کر 28013.77 پررہا۔ بی ایس ای میں کل 3392 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1909 کے خریداری جبکہ 1347 میں فروخت ہوئی، ساتھ ہی 136 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ این ایس ای میں 35 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ 14 میں کمی رہی وہیں ایک کی قیمت مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.30، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.54، جاپان کا نکئی 0.41، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.78 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.36 فیصد بڑھ گیا۔ اسی مدت کے دوران، ہیلتھ کیئر، ٹیلی کام اور کنزیومر ڈیوریبلز گروپ میں 1.43 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 16 گروپوں میں خریداری ہوئی۔ اس دوران دھات 2.40، ٹیک 0.66، رئیلٹی 0.78، پاور 0.75، آئل اینڈ گیس 0.53، کیپٹل گڈز 0.99، یوٹیلٹیز 0.52، آئی ٹی 0.72، بنیادی مواد 1.07، انرجی 1.97، فنانس 1.43 ،انڈسٹریلز1.35، آٹو 1.47 اوربینکنگ گروپ میں 1.76 فیصد کی تیزی رہی۔سینسیکس 301 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 57365.85 پوائنٹس پر کھلا اور خریداری کی بنیاد پر 57846.45 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فروخت ہونے سے دوپہر کے بعد یہ 57346.78 پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآگیا۔ آخر میں سنبھلتے ہوئے یہ 57064.87 پوائنٹس کے مقابلے میں 1.09 فیصد چھلانگ لگا کر 57684.79 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی 121 کے اضافے کے ساتھ 17104.40 پوائنٹس پر کھلا اور 17,213.05 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور 17,064.25 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی رہا۔ آخر میں 16983.20 کے مقابلے میں 1.08 فیصد بڑھ کر 17166.90 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران منافع کمانے والی کمپنیوں میں انڈس انڈ بینک 5.73، ایکسس بینک 3.46، ایس بی آئی 3.19، ٹیک مہندرا 3.07، ماروتی 2.66، ریلائنس 2.50، آئی سی آئی سی آئی بینک 1.95، ایچ سی ایل ٹیک 1.41، ٹی سی ایس 1.31، ایل ٹی 1.25، ایچ ڈی ایف سی 1.22 ،نیسلے انڈیا1.20، ہندوستان یونی لیور 1.15، ٹاٹا اسٹیل 1.02، بجاج فنسرو 0.92، ایچ ڈی ایف سی بینک 0.74، بجاج فائنانس 0.68، این ٹی پی سی 0.31، آئی ٹی سی 0.29، بجاج آٹو 0.21، پاور گرڈ 0.15 اور انفوسیس 0.06 فیصد شامل رہیں۔ وہیں ڈاکٹر. ریڈی 1.58، الٹراسمکو 1.48، سن فارما 1.14، بھارتی ایئرٹیل 1.06، ٹائٹن 0.57، کوٹک بینک 0.40، ایشین پینٹ 0.22 اور مہندرا اینڈ مہندرا 0.10 کانقصان اٹھایا۔

Related Articles