کووند نے آندھرا کے کوویڈ سینٹر میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی:صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آندھرا پردیش کے وجے واڑا میں ایک ہوٹل میں واقع کوویڈ دیکھ بھال مرکز میں اتوار کو آگ لگنے کے حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے اس حادثے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’وجے واڑا میں کوویڈ دیکھ بھال مرکز میں آگ لگنے کے حادثے میں لوگوں کی موت کی خبر سے بہت دکھی ہوں۔میری تعزیت اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کے ساتھ ہے۔میں حادثے میں زخمی لوگوں کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ وجے واڑا میں آج صبح ہوئے اس حادثے میں سات لوگوں کی دردناک موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔