یوپی ٹی ای ٹی امیدواروں کو ملے گی مفت بس سفر کی سہولیت :یوگی

دیوریا:نومبر. اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےیو پی ٹی ای ٹی امتحان کا پرچہ افشاں کرنے والوں پرسخت کاروائی کی ہدایت دیتےہوئے کہا کہ امتحان دوبارہ منعقد ہونے پر امیدواروں کو مفت بس سفر کی سہولیت دیجائے گی اوران کا ایڈمٹ کارڈ ہی روڈ ویز بس کا ٹکٹ ہوگا۔یوگی نے اتوار کو دیوریا کے بھاٹپارانی علاقے میں بہیاری بگھیل میں 200 کروڑ روپئے کی 412پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای ٹی کا پرچہ افشان کرنےوالوں کے خلاف حکومت سخت کاروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرچہ افشاں کرنے والوں پر گنگسٹر کی تحت کاروائی کرے ساتھ ملزمین کے گھر پر بلڈوزر بھی چلے گا۔ اس معاملے میں ابھی تک 23افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی کا امتحان ایک مہینے کے اندر دوباہ منعقد کرایا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں مافیاؤں راج چلتا تھا۔ آج ان کی ملکیت پر بلڈوزر چل رہا ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے نام لئے بغیر کہا کہ مافیاؤں پر حکومت کی سخت کاروائی کچھ لوگوں کو بری لگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع دیوریا اور کشی نگر چینی کا کٹورا ہوا کرتا تھا۔ ایس پی بی ایس پی کی حکومتنے 21چینی ملوں کو فروخت کردیا۔ میں نے ضلع انتظامیہ سے زمین دستیاب کرانے کو کہا زمین ملتے ہی دیوریا میں ایک چینی مل لگے گی۔یوگی نے عوامی ریلی میں مرکزی و ریاستی حکومت کی مفاد عامہ کی اسکیمات پر عملدرآمد اور توسیع پر روشنی ڈالتے ہوئے ایس پی۔ بی ایس پی و کانگریس کے طرز حکمرانی کی بھی سخت تنقید کی۔انہوں نے بھاٹپارانی کھلانے کی اپیل بھی کی۔ریلی سے وزیر زراعت سوریہ پرتاپشاہی، ایم پی ڈاکٹر رما پتی ترپاٹھی، روندر کشواہا، ایم ایل اے کالی پرساد سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement

Related Articles