حج 2022 مہنگااور ڈیجٹل،20ہزار درخواستیں وصول،صرف 10،مقامات سے روانگی
ممبئی، نومبر۔آج یہاں جنوبی ممبئی میں واقع حج ہاوس میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج 2022کے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطلع کیا کہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کے بعد سے ان 25 دنوں میں 20ہزار درخواستیں ملی ہیں ،جبکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔آئندہ حج کے سلسلہ میں عہدیداران سے ایک میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے مزید کہاکہ عازمین حج خود آم لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ بھی موبائل کااستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ سے موبائل ایپ پر بھی درخواستیں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہاہے۔ اورملک بھرکے وقف دفاتر میں بھی درخواستیں دی جاسکتی ہیں،جبکہ اس حج سیزن میں ملک بھر سے صرف 10،مقامات سے حجاج کرام فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہاکہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے ،بغیر محرم کے حج کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طورپر ڈیجٹل کرنے جیسی اصلاحات سے ایز آف ڈوئنگ حج کوقوت حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے اس موقع پر اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے بعد ہندوستان دنیا کا دوسراواحدملک ہے ،جہاں سے تقریباً واضح رہے کہ کوروناوباء کی وجہ سے دوسال سے سعودی عرب نے بیرونی ملک کےحجاج کرام پر پابندی عائد کی ہوئی ہے،لیکن حج دوہزاربائیس سےحج حسب معمول ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے پیش نظر حج کمیٹی آف کمیٹی نے حج 2022 کی تفصیل پیش کی ۔اور وزیر موصوف نے پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی حج پرامن اور بہتر انداز میں تکمیل کو پہنچے گا۔ مرکزی وزیر نقوی نے مزید کہاکہ مستقبل میں حج نئی اصطلاحات اور سہولیات کے ساتھ ہوگا۔بلکہ صدفی صد ڈیجیٹل اور آن لائن ہوگااور درخواستیں حج موبائل ایپ سے بھی کی جاسکیں گی۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔آخری تاریخ ۳۱،جنوری ۲۰۲۲ رکھی گئی ہے ۔اب تک 20 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔مختار نقوی نے کہاکہ اس بارہندوستانی عازمین حج بھی وکل فارلوکل کی حوصلہ افزائی کریں گے اور سوویشی سامان کے ساتھ عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے۔اس سے قبل چادر،تکئے،تولئے ، چھتری اور دیگر سامان عازمین حج غیرملکی زرمبادلہ میں سعودی عرب میں خریدتے تھے ۔ اس بار مزکورہ اشیاء ہندوستانی رقم میں بھارت میں ہی خریدسکیں گے۔جوکہ نصف قیمت میں دستیاب ہے۔جوروانگی کے مراکز پر تقسیم جائیں گے۔