گوتم گمبھیر کی سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کے بیانات پر تنقید

دہلی،؍نومبر.بھارت کے سابق کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر نے سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ طنزیہ بیانات دیتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں گوتم گمبھیر نے کہا کہ ٹیم نے ٹیسٹ میں نمبر ون رینکنگ حاصل کی اور آسٹریلیا میں متعدد بیرون ملک ٹیسٹ سیریز میں فتوحات کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں کچھ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم روی شاستری کے دور میں ایک بھی آئی سی سی ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے روی شاستری کی کوتاہیوں کے حوالے سے گوتم نے کہا کہ سابق بھارتی کرکٹر نے بیرون ملک میچوں میں بھارت کی بڑی جیت کے بعد ان کے بیانات پر تنقید کی۔

Related Articles