ویسٹ انڈیز نے زخمی سولوزانو کی جگہ شاہی ہوپ کو ٹیم میں شامل کیا

گالے , نومبر۔ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے لیے شائی ہوپ کو جیرمی سولوزانو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے جو اتوار کو اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میچ ریفری رنجن مدوگلے کے ذریعہ اجازت ملنے کے بعد ہوپ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سولوزانو کو میچ کے دوران دیموتھ کرونارتنے کاشاٹ سرمیں لگنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کو پہلے دن 24ویں اوور میں پیش آیا۔ گیندبازروسٹن چیز نے سری لنکا کے کپتان کو ایک شارٹ گیند ڈالی، جس پر انہوں نے ایک طاقتور پل شاٹ لگایا اور گیندسیدھے شارٹ لیگ پر کھڑے سولوجانو کے ہیلمٹ کے سامنے گرل سے ٹکرائی۔ گیند اتنی تیزی سے آئی کہ ہیلمٹ کا اگلا حصہ اپنی جگہ سے نکل گیا۔ سولوجانو میدان پرگرگئے اور ایک لمحے کے لیے ہوش کھو بیٹھے۔ ایسے میں کھلاڑیوں نے انہیں ہر طرف سے گھیر لیا۔ فزیو نے انہیں میدان میں آکردیکھا اور پھر انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا اور بعد میں انہیں اسکین کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیج دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد شام کو ایک اپ ڈیٹ سامنے آیا تھا کہ اسکین میں سولوزانو کو کسی طرح کی اندرونی چوٹ نہیں آئی ہے، لیکن انہیں نگرانی میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

Related Articles