شادی کے بعد راجکمار راؤ پہلی بار اہلیہ کیساتھ منظرِ عام پر

ممبئی،نومبر۔حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ شادی کے بعد پہلی مرتبہ اہلیہ کے ساتھ منظرِ عام پر آگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار راج کمار راؤ اپنی اہلیہ پترالیکھا کے ساتھ پہلی بار شادی کے بعد نظر آئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد ممبئی واپس آنے والے جوڑے کی گزشتہ رات ایئرپورٹ پر پاپرازیوں نے تصاویر کھینچیں۔وائرل ہونے والی تصاویر میں راجکمار راؤ سفید کْرتا پجامے میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کی اہلیہ نے سْرخ ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔کچھ تصویروں میں اس نئے جوڑے کو ماسک پہنے دیکھا گیا جبکہ وہ کچھ تصاویر میں ماسک کے بغیر نظر آئے۔خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے۔اداکار راج کمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی تھی۔

Related Articles