کترینہ اور وکی کا اپنے نئے گھر کا دورہ

ممبئی نومبر۔بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنے ہونے والے شوہر اور اداکار وکی کوشل کے ہمراہ اپنے نئے گھر کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل نے اپنی ہونے والی اہلیہ کترینہ کیف کے لیے نیا اپارٹمنٹ خرید لیا ہے جہاں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف آٹھویں منزل پر رہائش اختیار کریں گے جبکہ اپارٹمنٹ کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی عمارت ہے جہاں پوری منزل صرف ایک خاندان کو دی جاتی ہے۔میڈیا کے مطابق اپارٹمنٹ میں سجاوٹ اور تزئین و آرائش تیزی سے کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ وکی اور کترینہ دسمبر میں کسی وقت اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گے۔تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے لیے کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ہمراہ اپنے نئے گھر کا دورہ کیا اور ایسا وہ کئی بار کرچکی ہیں۔میڈیا کا کہنا ہے کہ کبھی کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ اپارٹمنٹ آتی ہیں اور کبھی اکیلی بھی آکر کام کا جائزہ لیتی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اْن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles