وسیم اکرم کا ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملنے پر رد عمل

کراچی،نومبر۔سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لازمی نہیں کہ زیادہ رنز بنائے جائیں، آئی سی سی نے میچ پر کھلاڑی کی پرفارمنس کا اثر دیکھا ہے، انہوں نے دیکھا کہ دوران ٹورنامنٹ کس کھلاڑی کی پرفارمنس نے ایک خاص اثر قائم کیا۔سوئنگ کے سلطان نے وارنر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وارنر نے خاص خاص میچز میں بھی آسٹریلوی ٹیم کو اکیلے میچ جتوایا ہے اور اب انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی جیت لیا جو سب سے زیادہ خوبصورتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بابر اعظم کو ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا’۔

Related Articles