سونیا گاندھی نے شانتی ون جاکر نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، نومبر۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو آج ان کی یوم پیدائش پر ان کی یادگار شانتی ون میں خراج عقیدت پیش کیا۔مسز گاندھی نے پنڈت نہرو کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ کارکنوں کے درمیان بھی گئیں اور امن کی علامت کے طور پر غبارے اڑائے۔اس سے قبل پنڈت نہرو کو ان کے اقتباس کے ساتھ یاد کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمیں جو چاہئے وہ ہے امن کے ماحول کی اگلی نسل : پنڈت جواہر لال نہرو۔ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے سچائی، اتحاد اور امن کو بہت زیادہ اہمیت دی۔کانگریس کی اتر پردیش کی جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی پنڈت نہرو کے ایک قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہندوستان کی سرزمین پر پھیلے ہوئے تمام ہندوستانی سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ مادر ہند کے یہی کروڑوں کروڑ لوگ ہیں اور بھارت ماتا کی جئے اس کی سرزمین پر رہنے والوں کی جئے ہے: پنڈت جواہر لال نہرو۔ بھارت ماتا کی جئے میں کسان کی جئے، جوان کی جئے، مزدور کی جئے ہے۔‘‘