تلنگانہ میں جلد ہی بہوجن حکمرانی ہوگی:پراوین کمار

حیدرآباد۔نومبر۔تلنگانہ بی ایس پی رہنما آرایس پراوین کمار نے کہا ہے کہ ریاست میں جلد ہی بہوجن حکمرانی ہوگی۔انہوں نے وقارآباد ضلع کے پرگی میں بی ایس پی کے نئے دفتر کا افتتاح انجام دیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام طبقات کیلئے خودمختاری اور فلاحی ثمرات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔پچھڑے طبقات کو دھوکہ کے خلاف بی ایس پی جدوجہد کرے گی۔انہوں نے کہاکہ کئی نوجوان ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ گریجنوں پر حملوں کو روکنے کے لئے بی ایس پی میں شامل ہوجائیں۔تمام کے لئے مساوی جمہوریت کی ہمیں ضرورت ہے۔

 

Related Articles