خدشہ تھا سیمی فائنل آسٹریلیا کیلئے آخری میچ ہوسکتا ہے، میتھیو ویڈ
دبئی،نومبر۔ پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو فتح دلانے والے میتھیو ویڈ کہتے ہیں جب بیٹنگ کیلئے گیا تو کچھ نروس تھا۔ جانتا تھا کہ ناکام ہوا تو یہ میرا آسٹریلیا کیلئے آخری میچ ثابت ہوسکتا ہے۔ خوش ہوں کہ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترا۔ آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حسن علی سے ڈراپ ہونے والے کیچ کو ٹرننگ پوائنٹ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جب وہ کیچ گرا اس وقت ہم اچھی پوزیشن میں آ چکے تھے۔ شاہین آفریدی کے اوور میں مسلسل تین چھکے اور مجموعی طور پر 17 گیندوں پر 41رنز بنانے والے ویڈ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کیلئے کچھ اچھا کرنا چاہتا تھا، گذشتہ تین چار سال میں کے دوران میں نے جوکچھ کیا ہے، اس فخر ہے۔