طیارہ حادثہ : پائلیٹ اکھلیش کے اہل خانہ کی خوشیاں غم میں تبدیل

متھرا : ایئر انڈیا طیارہ حادثہ نے متھرا کے رہائشی کو- پائلٹ اکھلیش کمار بھردواج کے اہل خانہ کی خوشیاں چھین لیں۔ اکھلیش کی اہلیہ میگھا حاملہ ہیں۔ ان کے یہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔  اہل خانہ خوشیاں منانے کی تیاریاں کررہے تھے ، لیکن اس سے پہلے اکھلیش کی موت کی خبر آگئی۔ جس کی وجہ سے پورا کنبہ خبر سن کر غمزدہ ہوگیا۔اور خوشیوں کاماحول غم میں تبدیل ہوگیا ۔ کنبہ کے لوگوں کو یقین نہیں ہورہا ہے کہ اکھلیش اب اس دنیا میں نہیں ہے۔

تھانہ گووند نگر علاقہ کے پوترا کنڈ کے رہائشی 32 سالہ اکھلیش کمار بھردواج عرف دیپک  ولد تلسی رام  ائیر انڈیا میں  کو- پائلٹ تھے۔ جمعہ کے روز کیرالہ کے کوزی کوڈ  واقع  ایئر پورٹ پر ائیر انڈیاطیارہ حادثہ میں  میں ان کی موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملتے ہی کنبہ میں افراتفری پھیل گئی۔

Advertisement

Related Articles