بدعنوانی کے خلاف مذہبی جنگ میں اکیلے نہیں :نواب ملک

ممبئی، نومبر۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے وزیر نواب ملک نے جمعرات کو اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ وہ بے بنیاد الزام لگانے میں اکیلے ہیں اور انہیں مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں سے کسی کی حمایت حاصل نہیں ہے۔مسٹر ملک نے صحافیوں سے کہا،’’میں اکیلا نہیں ہوں۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے ،این سی پی صدر شرد پوار،سبھی وزیر حکومت اور پارٹی میرے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ پچھلے چھ ہفتے سے مسٹر ملک کے ذریعہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اور بی جےپی رہنماؤں کی مبینہ حرکتوں کا انکشاف کرنے پر ریاستی کابینہ نے ان کی تعریف کی ہے۔مسٹر ملک نے اس سے پہلے سمیر وانکھیڑے سمیت بی جےپی رہنماؤں سے جڑے کئی چونکانے والے انکشافات کئے تھے۔

 

Related Articles