کیرالہ طیارہ حادثہ:ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21،ایک مسافر کی کورونا پازیٹیو
مرکزی حکومت کا مہلوکین کے لواحقین کے 10-10 لاکھ روپئے دینے کا اعلان
کوزی کوڈ،کیرالہ میں جمعہ کی شام طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ ان میں دونوں پائلٹ بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک مسافر کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ وزیر ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری کوزیکوڈ پہنچے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور سنگین زخمیوں کو 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ معمولی طور سے زخمی ہونے والوں کو 50 سے 50 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب کیرالہ حکومت نے بھی ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپئے معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہوائی جہاز کا بلیک باکس مل گیا ہے۔
ساٹھے 27 بار اس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرچکے تھے ۔پوری
مسٹر پوری نے کہا یہ طیارہ ہمارے سب سے تجربہ کار کمانڈر کیپٹن دیپک ساٹھے اڑارہے تھے۔ وہ 27 بار اس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرچکے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران 10 سال قبل طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد کیے گئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اس حادثے میں اموات کم ہوئی ہیں۔