’میری بہترین دوست شاہد کی محبت میں گرفتار تھی‘

ممبئی،نومبر۔بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہترین دوست شاہد کپور کی محبت میں گرفتار تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا راجپوت کا شاہد کپور سے متعلق بتانا ہے کہ وہ ان کی بہترین دوست کا کرش رہ چکے ہیں جبکہ وہ اس لڑکی کو کالج لائف سے جانتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا راجپوت نے بتایا کہ شاہد ان کی بہترین دوست کا کرش تھے اور جب انھوں نے اپنی دوست کو بتایا کہ وہ شاہد سے شادی کرنے جا رہی ہیں تو اس کا پہلا ردعمل تھا’ اوہ مائی گاڈ‘ !کیا تم جانتی ہو کہ شاہد اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں ؟ شاہد اسکول کے دوران سے میرا کرش ہیں اور ہم کالج لائف سے اچھے دوست ہیں۔خیال رہے کہ اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی ان کے دو بچے بھی ہیں۔

Related Articles