راشدخان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے

ابوظبی،نومبر۔افغانستان کے دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400وکٹیں مکمل کرلیں۔راشد خان مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں400 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو ، سنیل نرائن اور جنوبی افریقا کے عمران طاہر بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار سو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔راشد خان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جار ی ہیں۔

 

Related Articles