بیرونی اوراندرونی چیلنج سے متحد ہوکر لڑنا ہوگا:وینکیا

نئی دہلی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بیرونی اور اندرونی چیلنجوں سے متحد ہوکرلڑنے کی اپیل کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ اگر ہم متحد رہے تو کھڑے رہیں گے اور بٹ گئے تو گر جائیں گے۔
مسٹر نائیڈو نے ’ہندوستان چھوڑو تحریک‘ 08 اگست 1942 کی سالگرہ پر لکھے ایک مضمون میں کہا ہے آگے کا راستہ گزشتہ 1000 برسوں کی بے عزتی کے تجربے ہمیں مستقبل کی نئی راہ دکھائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ ’’پہلا سبق یہ ہے کہ اگر ہم متحد رہے تو کھڑے رہیں گے، بٹ گئے تو گر جائیں گے۔‘ اندرونی اور بیرونی چیلنجوں اور حملوں کے خلاف ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہے۔ ہمیں مساوات اور سب کے لئے ایک جیسے مواقع کو تلاش کرنا ہوگا۔ ہمیں ہر ہندوستانی کو بااختیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے 75 برس منانے کے قریب ہیں، ہم اپنی طاقت کو سمجھیں اور ایک مشترکہ اور ترقی پذیر ہندوستان کی تعمیر کریں۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ جدید ہندوستان کی تاریخ میں اگست مہینے کا خصوصی مقام ہے۔ آزادی کی جنگ کا مزا 15 اگست 1947 کو چکھا گیا۔ اس سے پانچ برس پہلے ہندوستان چھوڑو تحریک کا بگل مہاتما گاندھی نے آٹھ اگست کو ’کرو یا مرو‘ کے نعرے کے ساتھ بجایا۔ اس ماہ کی پانچ تاریخ کو اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ ایسے واقعات موجودہ اور مستقبل کے لئے خاص سبق دیتی ہیں۔

 

Related Articles