ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا پر اپنا لوگو سیاہ کیا

کیرالہ کے کوزیکوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت کے طور پرلوگو میں تبدیلی کی گئی

نئی دہلی : کیرالہ کے کوزیکوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے کے بعد سرکاری طیارہ سروس ایئر انڈیا اور اس کی اکائی ایئر انڈیا ایکسپریس نے سوشل میڈیا پر اپنا لوگو سیاہ کردیا ہے۔

ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے فیس بک اور ٹویٹر پر اپنا لوگو کوسیاہ اور سفید رنگ میں کردیا ہے ۔ اس کے بیک گراؤنڈ کو مکمل طور پر سیاہ کردیا گیا ہے۔ کوزیکوڈ کے المناک طیارہ حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت کے طور پرلوگو میں یہ تبدیلی کی گئی ہے ۔ عام طور پر ایئر انڈیا گروپ کا لوگو گہرے سرخ رنگ میں ہوتا ہے ۔
ائیر انڈیا ایکسپریس کا ایک طیارہ جمعہ کی شب دبئی سے کوزیکوڈ پہنچا تھا ۔ عملے کے چھ ارکان اور 10 شیر خوار بچوں سمیت طیارے میں 190 افراد سوار تھے ۔ شدید بارش کے درمیان رات 7.41 بجے لینڈنگ کے وقت پھسل کررن وے سے کھائی میں جا گرا ۔ حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 100 سے زائد افراد اسپتال میں داخل ہیں۔

 

Related Articles