بلےبازی سےکافی مایوس ہیں: محمود اللہ
ابوظہبی، اکتوبر۔بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ نے انگلینڈ سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدھ کے روزملی آٹھ وکٹ سے ہار کے بعد کہا کہ ہم اپنی بلے بازی سے مایوس ہیں ۔ وکٹ اچھی تھی لیکن ہم نے اچھی شروعات نہیں کی اور نہ ہی کوئی ساجھیداری بنائی ۔ کپتان نے کہا ’’اگر ہمیں اچھی شروعات نہیں ملتی ہے، تو وہ درمیانی اوورمیں مشکلات پیدا کرتا ہے ۔ ہم طاقت سے نہیں بلکہ مہارت سے بڑے شاٹس لگاتے ہیں اور آگے بھی ویسا کرتے رہیں گے ۔ آنے والے میچوں میں نئی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔‘‘ بنگلہ دیش نے نو وکٹ پر 124 رن بنائے جبکہ انگلینڈ نے دو وکٹ پر 126 رن بنا کر میچ جیت لیا۔