بچوں کو کو ویکسین کے ٹیکے لگانے کو ملی منظوری
نئی دہلی ، اکتوبر ۔ انڈین ڈرگز اینڈ کنٹرولر جنرل نے منگل کے روز ہندوستان میں تیار کووڈ ٹیکے – کوویکسین کو 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دے دی۔یہ منظوری ہنگامی استعمال کے لیے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس کا استعمال رواں ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔انڈیا بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویکسین کے ستمبر میں بچوں پر تین ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں۔ ان سے متعلق تفصیلی رپورٹ رواں ماہ کے شروع میں ڈرگس اینڈ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو سونپ دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق تفصیلی مطالعہ کے بعد متعلقہ کمیٹی نے دو سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کی منظوری کا فیصلہ کیا۔ بچوں کو یہ ویکسین دو خوراکوں میں 20 دن کے وقفے سے دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ویکسین بنانے والی کمپنی کو بچوں پر کوویکسین کے اثرات کا مطالعہ جاری رکھنا ہوگا اور صارفین کو متعلقہ رپورٹس دینی ہو گی۔اس دوران ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری کا دائرہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور یہ 96 کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے۔ ملک میں 18 سے زیادہ عمر کے تقریباً 75 فیصد آبادی کو کووڈ کے ٹیکہ لگائے جاچکا ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ زائڈس کے کووڈ ٹیکے کو بھی منظوری دینے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔