اریان خان کی گرفتاری؛ شاہ رخ خان کے کیریئر پر برے سائے منڈلانے لگے

ممبئی،اکتوبر۔ آریان خان کی گرفتاری کا اثر شاہ رخ خان کے کیریئر پر بھی پڑنے لگا ہے اور بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے کنگ خان کا کام متاثر ہورہا ہے۔آریان خان کی گرفتاری کے نتیجے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کتنی متاثر ہورہی ہے یہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب شاہ رخ خان نے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے شوٹنگ منسوخ کردی۔میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ ایک اشتہار کی شوٹنگ کرنے والے تھے لیکن کنگ خان نے بالکل آخری وقت میں شوٹنگ کینسل کردی۔شوٹنگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اشتہار کی عکس بندی کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں لیکن کنگ خان نے اچانک شوٹنگ کینسل کردی۔ حالانکہ اجے دیوگن شوٹنگ سائیٹ پر پہنچ چکے تھے۔میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان شدید پریشانی کا شکار ہیں اور ان کی نجی زندگی اس وقت مسائل میں گھری ہوئی ہے جس کے اثرات ان کی پیشہ ورانہ زندگی پر بھی پڑرہے ہیں۔ آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان کا کام بھی متاثر ہورہا ہے۔واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار اسٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں۔ آج انہیں ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم انہیں ضمانت ملنے کے چانسز کم ہی ہیں۔ اس کے علاوہ این سی بی اہلکار معاملے کی مزید تفتیش کے لیے آریان کے ریمانڈ میں مزید توسیع بھی مانگ سکتے ہیں۔میڈیا کے مطابق جس دن آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا اس دن شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے سے فون پر صرف دو منٹ کے لیے بات کی تھی۔ اور وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے این سی بی سے خصوصی اجازت لینے بھی گئے تھے۔رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آریان خان والد کو دیکھ کر روپڑے تھے۔ اس کے علاوہ بیٹے کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان کی حالت خراب ہے۔ وہ وقت پر کھانا نہیں کھارہے، نہ ہی پوری نیند لے رہے ہیں اور صرف اپنے بیٹے کے گھر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

 

Related Articles