ابھی میں نینشل کانفرنس کا ہی حصہ ہوں: دویندر سنگھ رانا
سری نگر،اکتوبر۔نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا کا کہنا ہے کہ میں ابھی بھی نشینل کانفرنس کا ہی حصہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں آںجہانی مکھن لال بندرو کے لواحقین کو تعزیت پیش کرنے کی غرض سے آیا تھا۔موصوف صوبائی صدر جموں کے بارے میں افواہیں گرم ہیں کہ وہ نیشنل کانفرنس سے مستعفی ہونے والے ہیں۔ وہ یہاں بدھ کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقی ہوئے۔اس ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا: ’میں یہاں آنجہانی مکھن لال بندرو کے لواحیقن کی تعزیت پرسی کے لئے آیا ہوں‘۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’ڈاکٹر صاحب اور عمر عبداللہ صاحب سے ملنا ہمیشہ اچھا رہتا ہے‘۔نیشنل کانفرنس سے مستعفی ہونے کے متعلق پوچھے جانے پر دویندر رانا نے کہا: ’میں ابھی بھی، جب میں آپ کے ساتھ بات کر رہا ہوں، نیشنل کانفرنس کا ہی حصہ ہوں‘۔