ملک کوویڈ-19 کے معاملوں میں مسلسل اضافہ
نئی دہلی ، ستمبر – ملک میں گزشتہ چار دنوں سے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے کم رہی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا جمعہ کے روز ملک میں دو کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار 46 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 79 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار 699 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک نے کل کووڈ ویکسینیشن کی مہم میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا اور چین کا ریکارڈ توڑ دیا ، جہاں ایک دن میں تقریبا دو کروڑ آٹھ لاکھ ویکسین لگانے کا ریکارڈ تھا۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35،662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل ، 14 ستمبر کو 25،404 ، پندرہ ستمبر کو 27،176 ، سولہ ستمبر کو 30،570 اور 17 ستمبر کو 34،403 کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33،798 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار 222 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 1583 بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 639 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 281 مریضوں کی موت کی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،44،529 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح 97.65 ،فعال کیسز کی شرح 1.02 اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔ ریاست کیرالہ فی الحال ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2741 ایکٹیو کیسز درج کئے گئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 1،89،495 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20،388 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 42،56،697 ہوگئی ہے ، جبکہ 131 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 23،296 ہوگئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 891 سے گھٹ کر 52،002 رہ گئے ہیں جبکہ 67 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،38،389 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ، 4410 افراد کی صحت یابی سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 63،24،720 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز 407 ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14،12،936 ہو گئی ہے۔ دوسرے دن بھی ایک اور مریض کی موت کے بعد یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25،085 ہو گئی ہے۔ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 15،988 رہ گئے ہیں۔ دوسرے دن 18 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 37،573 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،12،633 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 87 سے بڑھ کر 16،843 ہوگئی ہے اور مزید 17 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 35،288 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 25،89،899 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 89 سے بڑھ کر 14،797 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20،07،330 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14،052 ہو گئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز گھٹ کر 8008 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 18،629 ہو گئی ہے اور اب تک 15،33،649 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریا ست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 5223 پر رہ گئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3902 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 6،53،901 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے 346 فعال کیسز ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 9،91،108 ہو گئی ہے ، جبکہ ایک اور مریض کی ہلاکت سے کی اموات کی مجموعی تعداد 13،560 ہو گئی ہے۔ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 6 سے گھٹ کر 309 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5،84،430 ہو گئی ہے جبکہ 16،467 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں 154 کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ریاست 8،15،466 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10،082 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ، فعال کیسز 407 بڑھ کر 14،295 ہو گئے ہیں ، جبکہ کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 63،518 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد اب بھی 254 ہے۔ ریاس بہار میں ، کورونا وائرس کے فعال کیسز گھٹ کر 65 پر رہ گئے ہیں اور اب تک 7،16،148 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9658 ہے۔