روزگار نہیں تو ترقی کا کوئی مطلب نہیں: راہل
نئی دہلی, ستمبر, کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے پاس روزگار ہے تو وہاں ترقی کا مطلب ہوتا ہے لیکن اگر نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں اور روزی روٹی کو ترس رہے ہیں تو ایسی ترقی کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام رہی ہے اور اس کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ کروڑوں نوجوانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’بی جے پی حکومت کی ’ترقی‘ ایسی کہ اتوار۔ پیر کا فرق ہی ختم کردیا… نوکری ہی نہیں ہے تو کیا سنڈے یا منڈے‘‘۔